وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید کی ملاقات

لاہور۔29 جنوری(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے یہاں90شاہراہ قائداعظم پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیام امن کیلئے پنجاب رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورسرحدوں کی حفاظت کیلئے پنجاب رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی جرا¿ت اور بہادری کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قوم کو اپنے …

لاہور۔29 جنوری(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے یہاں90شاہراہ قائداعظم پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیام امن کیلئے پنجاب رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورسرحدوں کی حفاظت کیلئے پنجاب رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی جرا¿ت اور بہادری کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر افسروں اورجوانوں کی جرات پر ناز ہے جنہوں نے قیام امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے پنجاب رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔پنجاب رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں، دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے اورآج پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔