وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیروبی میں کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری و وزیر برائے صنعت و تجارت پیٹر گیٹرو مونیا کی ملاقات

نیروبی ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیروبی میں کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری و وزیر برائے صنعت و تجارت پیٹر گیٹرو مونیا نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات پاکستان اور کینیا کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران گفتگو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیا کے وزیر تجارت کو پاکستان کی ”انگیج افریقہ“ …

نیروبی ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیروبی میں کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری و وزیر برائے صنعت و تجارت پیٹر گیٹرو مونیا نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات پاکستان اور کینیا کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران گفتگو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیا کے وزیر تجارت کو پاکستان کی ”انگیج افریقہ“ پالیسی کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کینیا کو مشرقی افریقی ممالک تک رسائی کا مرکزی دروازہ (گیٹ وے) تصور کرتے ہیں، اسی وجہ سے ہم نے پاک۔افریقہ تجارتی کانفرنس کے انعقاد کیلئے نیروبی کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے ہمارے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو نئی جہت اور وسعت ملے گی اور کینیا کے ساتھ ساتھ دیگر افریقی ممالک کے ساتھ بھی ہمارے تجارتی روابط مستحکم ہوں گے۔ فریقین نے پاکستان اور کینیا کے مابین اقتصادی تعلقات کی ترویج کیلئے زیر تجویز تجارتی معاہدات (ایم او یوز) کی جلد تکمیل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے کینیا کے وزیر صنعت و تجارت کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔