وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک میں اصلاحات لانے کی کوششیں کرنی چاہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام ، اداروں کو مضبوط بنانے اور ملک کی ترقی سمیت اپنے تمام مقررہ اہداف …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک میں اصلاحات لانے کی کوششیں کرنی چاہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام ، اداروں کو مضبوط بنانے اور ملک کی ترقی سمیت اپنے تمام مقررہ اہداف حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ افراط زر ایک بڑاچیلنج ہے اور حکومت اسے خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے ریسرچ کی ضرورت ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہی موسمیاتی تبدیلی کے ایشو سے نمٹنے کے لئے بلین ٹری پراجیکٹ شروع کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست میں دوہرا معیار رکھتی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنوں کو دھوکہ دیا جو اپنی قیادت سے مایوس ہیں ان دنوں مسلم لیگ ن لیڈر سے محروم جماعت ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی طویل عرصہ سے سندھ میں حکومت کررہی ہے تاہم وہ اپنے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے اپنے ذاتی مفاد میں ہمیشہ غریبوں کا نام استعمال کیا ۔