حکومت کا فروری کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

63
کسٹم ڈیوٹی کی وصولی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 10 فیصدکااضافہ

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) حکومت نے ماہ فروری کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فروری کے مہینے کے لئے پٹرولیم کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 26 پیسے، پٹرول 116 روپے 60 پیسے، مٹی کا تیل 99 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔