اہل کشمیر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، مومنہ وحید

90

لاہور۔4 فروری(اے پی پی ) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے اہل کشمیر سے مکمل یکجہتی کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اہل کشمیر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کے منشا اور رائے کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگرکرنے اور بھارت کا مکروہ چہر ہ آشکا ر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیاہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایوان وزیر اعظم عمران خان کی کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش اور کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور انہیں کشمیریوں کا سفیر قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوان کشمیریوں پر بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے بھارتی مظالم کے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔