داعش شام اورعراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اقوام متحدہ

133

اقوام متحدہ ۔ 4 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش شام اور عراق میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق داعش ان دونوں ممالک میں سیکورٹی کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ آیا ‘اسلامک سٹیٹ’ کے نئے لیڈر ابو ابراہیم الہاشمی اپنے گروپ کی عملی قیادت میں کامیاب ہیں۔ الہاشمی کو گزشتہ برس اکتوبر میں البغدادی کی ہلاکت کے بعد لیڈر بنایا گیا تھا۔