چیئرپرسن این سی ایچ ڈی سینیٹر رزینہ عالم خان کا عمرہ سے واپسی پر سٹاف سے خطاب

210
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ملک کو سیاسی اور اقتصادی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں، این سی ایچ ڈی ملک بھر میں 12 ہزار تعلیمی مراکز قائم کرے گا، خواتین کےلئے تعلیم بالغاں کے مراکز اور پیشہ وارانہ مہارت کے مراکز قائم کئے جائیں گے
چیئرپرسن این سی ایچ ڈی سینیٹر رزینہ عالم خان کا عمرہ سے واپسی پر سٹاف سے خطاب
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) چیئرپرسن این سی ایچ ڈی سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی اوراقتصادی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں لہذا تمام محب وطن عناصرکو قومی یکجہتی کےلئے مل کر کام کرنا چاہئے، ملک کو تعلیم یافتہ بنا کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہم سب کا اولین فریضہ اور ذمہ داری ہے کیونکہ پانچ کروڑ70 لاکھ ان پڑھ افراد کے ساتھ ہم نہ تو ترقی کر سکتے ہیں اور نہ ہی باعزت کہلانے کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر رزینہ عالم خان چیئرپرسن این سی ایچ ڈی نے جمعرات کو یہاں عمرہ سے واپسی پر اپنے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو انہیں مبارکباد دینے کےلئے جمع ہوئے تھے۔