اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں کھڑے ہوکر پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار ایک بڑی پیش رفت ہے، بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف ہمارے مثبت کردارکا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا، ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں کھڑے ہوکر پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار ایک بڑی پیش رفت ہے، ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں کھڑے ہوکر پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار ایک بڑی پیش رفت ہے، بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف ہمارے مثبت کردارکا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا، ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، مودی خطے اور بھارت میں نفرت، تعصب اور جنگ کی آگ بھڑکانے کی بجائے دوستی کے پیغام اور اس کی طاقت کو سمجھے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی موجودگی میں شہریت بل پر احتجاج کرنے والوں پر بہیمانہ تشدد پوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ کر رہا ہے، دنیا نے دیکھ لیا کہ تعصب، انتہا پسندی اور جنگی جنون کی ذہنی بیماری میں کون مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص بہتر سے بہتر ہورہا ہے، دنیا کا علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہماری کاوشوں کا اعتراف پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔ مسئلہ کشمیر ایک مسلمہ حقیقت ہے، امید ہے کہ صدرٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی موجودگی میں شہریت بل پر احتجاج کرنے والوں پر بہیمانہ تشدد پوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ کررہا ہے، دنیا نے دیکھ لیا کہ تعصب، انتہا پسندی اور جنگی جنون کی ذہنی بیماری میں کون مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص بہتر سے بہتر ہو رہا ہے، دنیا کا علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہماری کاوشوں کا اعتراف پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک مسلمہ حقیقت ہے، امید ہے کہ صدرٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں گے۔








