سرکاری سکیم کے تحت حج 2020 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج 2020 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ منگل کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے درخواستوں کی وصولی کے لئے جاری کردہ نئے شیڈول کے تحت تمام قومی بینکوں نے درخواستوں کی وصولی …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج 2020 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ منگل کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے درخواستوں کی وصولی کے لئے جاری کردہ نئے شیڈول کے تحت تمام قومی بینکوں نے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ درخواستوں کی وصولی 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ قومی بینک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رکھیں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 درخواست گزاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ حج پالیسی کے تحت 70سال سے زائد عمر رسیدہ افراد کے لئے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔