وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سوشل میڈیا ریگولشین کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کو قومی ٹیکس نیٹ کے تحت لانا ضروری ہے کیونکہ پاکستان غیر ملکی کمپنیز کو بھاری رقم ادا کر چکا ہے، یہ کوئی عجیب یا حیران کن عمل نہیں ہے باقی دنیا پہلے ہی اس کے نقصان دہ اور نفرت …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سوشل میڈیا ریگولشین کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کو قومی ٹیکس نیٹ کے تحت لانا ضروری ہے کیونکہ پاکستان غیر ملکی کمپنیز کو بھاری رقم ادا کر چکا ہے، یہ کوئی عجیب یا حیران کن عمل نہیں ہے باقی دنیا پہلے ہی اس کے نقصان دہ اور نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا ریگولیشن کا اقدام اٹھا چکی ہے اور اس سے معصوم صارفین کو سائبر کے شکار سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کا تحفظ اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے، نیشنل کوآرڈینیٹر، جائزہ کمیٹی اور ہائی کورٹ کسی بھی تجویز کردہ مواد کو ختم کرنے کا فیصلہ کر سکیں گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ان پلیٹ فارمز کا غلط استعمال روکا جائے گا کیونکہ نفرت انگیز مواد اور نامناسب مواد کو آئن لائن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف بدعنوانی الزامات میں مجرم قرار پائے ہیں، اگر وہ مقررہ وقت تک واپس نہیں آتے تو حکومت سزا یافتہ شخص کی وطن واپسی کیلئے برطانوی عدالت سے رابطہ کرے گی۔