وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

108

کوئٹہ ۔ 04 مارچ ( اے پی پی ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بدھ کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں کے یکساں حقوق پر یقین رکھتے ہیں، کوئٹہ ایئرپورٹ میں نئے بین الاقوامی ٹرمینل کا آغاز ایک اہم پیش رفت ہے، کوئٹہ ایئرپورٹ ہرسال 5 لاکھ مسافر ہینڈل کرتا ہے اورکوئٹہ ایئرپورٹ پر ہفتہ میں 38 پروازیں آتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز 2016 میں ہوا اور فیز I مئی 2018 میں مکمل ہوا، ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی اور منصوبے پر کل 3 بلین روپے لاگت آئی ہے توسیع کے تحت ٹرمینل کے رقبہ کو 3 گنا بڑھایا گیا، جوکہ اب000 73 مربع فٹ سے بڑھ کر000 200 مربع فٹ ہوگیا ہے تا کہ مسافروں کے لیے آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ توسیع کے تحت 3چیک ان کاﺅنٹرز کو بڑھا کر 12 کر دیا گیا ہے۔امیگریشن کاﺅنٹرز کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ڈومیسٹک اور بین الاقوامی آمد میںبیگیج بیلٹ 2 کر دی گئی ہیں،انٹرنیشنل لاوئنج میں نشستیں 260 سے بڑھا کر 816 کر دی گئی ہیں۔اسی طرح CIP لاونج میں 53 نشستیں کر دی گئی ہیں۔ڈومیسٹک ڈیپارچر میں200 سے 432 نشستوں تک کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہاں CIP لاﺅنج میں 30 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 4 ایکسیلیٹرز، 4 ایلیوٹرز اور 2 پسنجر بورڈنگ پل بھی قائم کیے گئے ہیں ،ہیڈ آف سٹیٹ کے لئے اسٹیٹ لاﺅنج کی ایک نئی سہولت شامل کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمینل کی توسیع کے بعدکوئٹہ ائیرپورٹ سالانہ 1.6 ملین مسافر ہینڈل کر پائے گا۔ فیز 2 کے علاوہ کوئٹہ ایئرپورٹ کی مین رن وے کی بحالی کے لئے بھی بنیاد رکھ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ رن وے کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے بڑے جہاز کوئٹہ ائیرپورٹ پر نہیں اتر پاتے تھے ۔رن وے مکمل ہونے کے بعد 777 بوئنگ فلائٹ آپریشن یہاں ممکن ہو گا۔پی آئی اے کوئٹہ سے حج کی پروزایں شروع کر پائے گا ، انہوں نے بتایا کہ پی آ ئی اے بلوچستان کے عازمین حج کی سولت کے لیے کوئٹہ سے بھی حج پراوزں کا آغاز کررہا ہے۔