اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کررہی ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے اپنے شعبوں میں فوقیت حاصل کررہی ہیں، ہماری خواتین کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول فراہم کرکے ہی جامع اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ہفتہ کو خواتین کے عالمی دن …
وزیر اعظم عمران خان کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کررہی ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے اپنے شعبوں میں فوقیت حاصل کررہی ہیں، ہماری خواتین کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول فراہم کرکے ہی جامع اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ہفتہ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو مساوی حقوق اور مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کوشیوں کو سرانجام دینے کےلئے ہم اپنے مذہب ، سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اقدار جو ہمارے معاشرے کو ممتاز کرتے ہیں رہنمائی سے حاصل کر رہے ہیں۔ دراصل یہ حوصلہ افزاء بات ہے کہ ہماری خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کررہی ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے اپنے شعبوں میں فوقیت حاصل کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول فراہم کرکے ہی جامع اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ میں اس دن اپنے عہد کی توثیق کرتا ہوں کہ وہ تمام اقدامات کریں گے جو ہماری خواتین کو ایک محفوظ اور خوشحال زندگی گزارنے میں مدد فراہم کریں گے۔








