آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا، میں موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

154
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، کشمیر کے اضلاع میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا مالم جبہ میں 117 ، چراٹ 99 ، بونیر 47 ، بالاکوٹ ، سیدو شریف 42 ، دیر 32،پشاور29 ، کالام 28 ، کاکول 21، تخت بائی 20، دروش 10 ،میرکھانی 07 ،پاراچنار ، چترال 05، کشمیرکے علاقوں مظفرآبا، گڑھی دوپٹہ 41 ، راولاکوٹ 33 ، کوٹلی 16، پنجاب میں اٹک 50،مری32،منگلا24،چکوال17 ،اسلام آباد 16 ،راولپنڈی 15 ،گوجرانوالہ 05،لاہور سٹی03،جہلم02،نارووال ، سیالکوٹ ، بہاولپور ، گجرات 01 ملی میٹر ریکا رڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں برف باری 36 ،کالام،14 اورمری03 میں انچ برف باری سے موسم سرد ہوگیا اور کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 04، قلات منفی03، مالم جبہ منفی02 ،پاراچنار اور مری میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔