مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم درختوں کی کٹائی کی خبر پر کوٹلی ستیاں پہنچ گئے، ڈی سی جنگلات سے رپورٹ طلب کر لی

64

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کوٹلی ستیاں میں درختوں کی کٹائی کی خبر پر کوٹلی ستیاں پہنچ گئے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے ڈی سی جنگلات کو بلا کر واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے درختوں کی کٹائی کے مزید ایسے واقعات کو فوری روکنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات حسن ہیں ا ن کو بچانا ہے جو 10 بلین سونامی کا فوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا جیسا قانون یہاں بھی لائیں گے اور ان خوبصورت درختوں کو بچائیں گے۔