- Advertisement -
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے اطالوی وزیر خارجہ پالو جنٹیلینو کی ملاقات
راولپنڈی ۔ 21 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اطالوی وزیر خارجہ پالو جنٹیلینو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے اطالوی وزیر خارجہ کی ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسبی کے امور ‘علاقائی سکیورٹی کی صورتحال ‘دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امور زیر بحث آئے ۔اطالوی وزیر خارجہ نے کامیاب آپریشن ضرب عضب اور پاکستان کی جانب سے علاقائی سکیورٹی کے لیے کاوشوں کو سراہا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1937
- Advertisement -