چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی سینیئرصحافیوں سے گفتگو

84

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں تقریبا 22 سو ونٹیلیٹر موجود ہیں۔ ہم نے مئی کے آخر تک ونٹیلیٹرز کی تعداد 10ہزار تک بڑھانی ہے۔کورونا کی وباء پھیلنے کے ساتھ ہی ملک میں ماسک کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، چین سے میڈیکل کا سامان منگوانے میں مشکلات کے باوجود ہم نے بہت سے آرڈر بک کر لیے ہیں،کل ایک جہاز دس لاکھ ماسک اور پچاس ہزار ٹیسٹنگ کٹس لیکر کر پاکستان آئے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو وزیراعظم کی موجودگی میں سینیئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہفتہ کو ایک جہاز 12 ٹن میڈیکل کا سامان چین سے لیکر آئے گا۔اس کے علاوہ ہفتہ یا اتوار کو بیجنگ اور ووھان سے بھی 6 ٹن سامان لیکر پاکستان پہنچے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ 28مارچ کو چین سے سامان لانے کے لئے ایک دن کے لئے بارڈر کھولا جائے گا۔ حکومت این ڈی ایم اے کو تمام درکار وسائل مہیا کر رہی ہے۔