لاہور۔25 مارچ(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے،تاہم گوجرانوالہ ،نارووال ،سیالکوٹ ،بہاولپور، ڈی جی خان ،سیالکوٹ جہلم ، راولپنڈی، ملتان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق صوبہ کے بیشترمیدانی علاقوں میں آج (جمعرات) رات اور صبح کے اوقات میں مطلع ابر آ لود رہے گا تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ کو پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں با ر ش ہوئی اور ملک کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔