معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے اسلام آباد سبزی منڈی میں کورونا فری واک تھرو گیٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے بدھ کو اسلام آباد سبزی منڈی میں کورونا فری واک تھرو گیٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اس گیٹ سے ایک منٹ میں 80 لوگ گزر سکیں گے اور ہم اسلام آباد میں اس طرح کے …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے بدھ کو اسلام آباد سبزی منڈی میں کورونا فری واک تھرو گیٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اس گیٹ سے ایک منٹ میں 80 لوگ گزر سکیں گے اور ہم اسلام آباد میں اس طرح کے 20 گیٹس لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک پیغام دیا کہ جو محدود ہے وہ محفوظ ہے اور اس کے بعد لوگوں نے خود کو محدود کرنا شروع کر دیا تاہم ہمیں کچھ علاقوں میں لاک ڈاﺅن کی طرف جانا پڑا جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، ایسے حالات میں ہم نے اسلام آباد میں گھروں میں محصور لوگوں کے لئے راشن کا انتظام بھی شروع کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے کنٹرول پرائس پر روزمرہ کا سامان مہیا کرنے کے لئے انتظامات شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واک تھرو گیٹ کا مقصد یہی ہے کہ خدا نخواستہ اگر کوئی بندہ کورونا یا کسی اور وائرس کا کیئریر ہو تواس کی نشاندہی ہوجائے چونکہ کورونا ایک نیا وائرس ہے اور انسان کی جان سے زیادہ کچھ نہیں اسلئے ہم واک تھرو گیٹ طرز کے احتیاطی تدابیر مساجد اور دیگر پبلک مقامات پر بھی اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سب لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اجتماعات سے گریز کریں اورکچھ عرصے کے لئے خود کو شادی بیاہ اور دوسرے تمام اجتماعات سے محدود کردیں تاکہ ہم پاکستان کو محفوظ کر سکے۔انہوں کہا کہ الحمداللہ اب لوگ اس چیز کو سمجھ رہے ہیں اور ہمارے ساتھ تعاون بھی کر رہے ہیں کیوں کہ جو محدود ہے وہ محفوظ ہے۔ اگر ہم احتیاط کریں گے تو پاکستان محفوظ ہوگا۔

مزید خبریں