سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ایک قوم بن کر اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

103

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ایک قوم بن کر اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان کے ہمراہ ہوںگے۔