رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران امریکہ کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئیں،سٹیٹ بنک رپورٹ

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران امریکہ کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئی ہیں۔ امریکہ کے بعد پاکستان نے سب سے زیادہ برآمدات چین اور پھر برطانیہ کو کی ہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مال میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران امریکہ کو 2 ارب 75 کروڑ 50 لاکھ ڈالر …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران امریکہ کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئی ہیں۔ امریکہ کے بعد پاکستان نے سب سے زیادہ برآمدات چین اور پھر برطانیہ کو کی ہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مال میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران امریکہ کو 2 ارب 75 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.5 فیصد سے زائد رہی ہیں۔ اسی طرح چین کوایک ارب 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کی گئیں اور گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران چین کو کی جانے والی برآمدات میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق برطانیہ پاکستان سے درآمدات کرنے والا تیسرا بڑا ملک رہا ہے اور برطانیہ کو رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 14 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کی گئی ہیں۔