نیویارک ۔ 18 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف، کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایسے علاقے جہاں اندازاً کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد انتہا تک پہنچ چکی ہے وہاں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے یہ بیان 'این ایچ کے' کو ایک وڈیو انٹرویو میں دیا ہے۔آئی ایم ایف کی جاری …
کاروباری سرگرمیوں کی بحالی میں احتیاط کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف
نیویارک ۔ 18 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف، کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایسے علاقے جہاں اندازاً کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد انتہا تک پہنچ چکی ہے وہاں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے یہ بیان ‘این ایچ کے’ کو ایک وڈیو انٹرویو میں دیا ہے۔آئی ایم ایف کی جاری کردہ ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں عظیم کساد بازاری کے دور ”گریٹ ڈپریشن” کے بعد بدترین عالمی معاشی تنزلی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جورجیوا نے ‘این ایچ کے’ کو بتایا کہ دنیا کو صحت بحران کا سامنا ہے جس میں معیشتوں کے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے اور مصنوعات کی مانگ کو تحریک دینے کے روایتی طریقے نہیں اپنائے جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری ادارے اور صنعتیں دوبارہ کھولنے کے عمل میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں معاشی اور طبّی ماہرین کو مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ جورجیوا نے مزید کہا کہ ایسے کاروبار، جیسا کہ خودکار مصنوعات ساز ادارے، جہاں انفیکشن کا خطرہ کم ہے پہلے دوبارہ کھلنے چاہیں۔









