آئندہ سال 2021ءکے دوران حکومت کی آمدنی جی ڈی پی کے مقابلہ میں 15.8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد ۔ 09مئی (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ آئندہ سال 2021ءکے دوران حکومت کی آمدنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں 15.8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ فسکل مانیٹرز سٹیٹسٹیکل اپینڈیکس میں کہا ہے کہ سال 2019ءمیں جی ڈی پی کے مقابلہ میں حکومت کی آمدن 12.8 فیصد رہی تھی جو …

اسلام آباد ۔ 09مئی (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ آئندہ سال 2021ءکے دوران حکومت کی آمدنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں 15.8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ فسکل مانیٹرز سٹیٹسٹیکل اپینڈیکس میں کہا ہے کہ سال 2019ءمیں جی ڈی پی کے مقابلہ میں حکومت کی آمدن 12.8 فیصد رہی تھی جو آئندہ سال 3 فیصد کے اضافہ سے 15.8 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020ءکیلئے حکومت کی آمدن جی ڈی پی کی شرح سے 14.3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ مزید برآں عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ رواں سال 2020ءکیلئے جی ڈی پی کے تناسب سے حکومت کے اخراجات 23.5 فیصد رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ سال 2021ءکے دوران اخراجات کی شرح 22.3 فیصد تک کم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ سال 2019ءکے دوران مجموعی قومی پیداوار کے مقابلہ میں حکومتی اخراجات کا تناسب 21.6 فیصد رہا تھا۔

مزید خبریں