اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) جاپان نے کوویڈ 19 کی موجودہ مشکل صورتحال میں خیبر پختون خوا کے ضلع ہری پور میں 165 خاندانوں کے لئے 10 لاکھ روپے کی ہنگامی امداد کے علاوہ سنیٹیشن کٹس اور ایک ماہ کا فوڈ پیکیج فراہم کر دیا ہے۔ہفتہ کو جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ امداد کووڈ 19 وبائی امراض کے رد عمل میں جاپانی …
جاپان کی جانب سے ضلع ہری پور میں 165 خاندانوں کے لئے 10 لاکھ روپے کی ہنگامی امداد ، سنیٹیشن کٹس اور ایک ماہ کا فوڈ پیکیج فراہم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) جاپان نے کوویڈ 19 کی موجودہ مشکل صورتحال میں خیبر پختون خوا کے ضلع ہری پور میں 165 خاندانوں کے لئے 10 لاکھ روپے کی ہنگامی امداد کے علاوہ سنیٹیشن کٹس اور ایک ماہ کا فوڈ پیکیج فراہم کر دیا ہے۔ہفتہ کو جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ امداد کووڈ 19 وبائی امراض کے رد عمل میں جاپانی عوام کی جانب سے جذبہ خیر سگالی طور پر فراہم کی ہے۔جاپانی این جی او کے این کے خیبر پختونخوا کے علاقوں مانسہرہ,ہری پور اور مردان میں ریلیف اور دیگر فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔جاپانی سفیرمٹسوڈا کونینوری نے کے این کے کی ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ یہ تمام ہنگامی امداد کو اس مشکل وقت میں یہ تمام ہنگامی امداد جاپانی عوام نے ذاتی عطیات جمع کر کے فراہم کی ہے۔سفیر نے کہا کہ یہ تعاون جاپان اور پاکستان کے مابین دیرینہ دوستی اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ ساتھ کھڑے ہونے کی عکاس ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی اس طرح جاری رہے گا۔منتخب علاقوں میں کمزور گھرانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے علاوہ کے این کے نے مختلف علاقوں میں کووڈ19 وائرس کے خطرات سے اگاہ کرنے حفظان صحت سے متعلق بیداری مہم بھی شروع کی ہے۔








