اسلام آباد ۔ 10مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا سب سے …
اسلام آباد،راولپنڈی سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا سب سے زیادہ بارش دیر میں 9،، پاراچنار4،کالام 3، چترال ، مالم جبہ 2،کشمیر، راولاکوٹ 7،اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب، مری 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بہاولپور، شہید بینظیر آباد، بہاولنگر 45،سبی، جیکب آباد، روہڑی ، تربت،سکر ند اور دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








