پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے اس عرصہ میںنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے محصولات میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے، مراد سعید

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے اس عرصہ میںنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے محصولات میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے ارضیاتی معلومات سے متعلق سروے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے اس عرصہ میںنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے محصولات میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے ارضیاتی معلومات سے متعلق سروے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے این ایچ اے کے محصولات میں مزید اضافہ ہو گا۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سڑکوں اور شاہرات کی تعمیر کے جاری منصوبے بر وقت مکمل ہوں گے

مزید خبریں