لاہور۔10 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کیساتھ ایک پیج پر آنا چاہیے ۔ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے نیب سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا محور ملکی ترقی اور خوشحالی ہے ۔بزنس کیمونٹی کورونا بحران کی وجہ سے خود مشکل میں …
اپوزیشن کو کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کیساتھ ایک پیج پر آنا چاہیے، گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔10 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کیساتھ ایک پیج پر آنا چاہیے ۔ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے نیب سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا محور ملکی ترقی اور خوشحالی ہے ۔بزنس کیمونٹی کورونا بحران کی وجہ سے خود مشکل میں ہونے کے باوجود غر یب خاندانوں کی بھر پور مدد کر رہی ہے انشاءاللہ ہم سب ملکر کام کر یں گے تو کورونا جیسے بحران سے بھی نمٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ وہ اتوار کے روز گو ر نر ہاﺅس لاہور میں نامور صنعتکار خالد ممتاز قاضی اور ڈیسکون کے سی ای اوعمران قر یشی کی جانب سے 3ہزار لیٹر ڈس انفیکشن کیمیکل کا عطیہ دینے کی تقر یب سے خطاب اور پاکستان تحر یک انصاف کے اراکین میاں وحید ،چوہدری خالد محمود گجر اورندیم بٹ سے ملاقات کے موقعہ پر گفتگو کررہے تھے ۔گور نرنے کہا کہ اس وقت کورونا پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کر نے کیساتھ ساتھ سب کو متحدہوکر کورونا کیخلاف متحد بھی ہو نا پڑیگا اس لیے ہم کہتے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متحد ہونے کا ہے اور اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ سیاسی فائدے کی بجائے ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسی بنائے اور کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے تمام تر فیصلے ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیے جاتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کی بزنس کیمونٹی اس وقت بہت سے مسائل کا شکار ہے لیکن اسکے باوجود بزنس کیمونٹی کورونا بحران سے بے روزگا ر ہونیوالے غر یب خاندانوں میں راشن کی فراہمی کیلئے بھی بھر پور کام کر رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں جو بھی لوگ غر یبوں کی مدد کیلئے آگے آئیں گے انکے نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیں گے اور انسانیت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاﺅن میں نرمی اس لیے کردی ہے کہ بزنس کیمونٹی کو ریلیف دیا جائے مگر اب بزنس کیمونٹی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے طے پانیوالے تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کر ے تاکہ عوام کو کورونا کی وباءسے بچایا جاسکے کیونکہ آنیوالے دنوں میں کورونا کے پھیلاﺅ کے شدید خطرات ہیں۔








