وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کےلئے13 ارب50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

183

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے رواں مالی سال2015016ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کےلئے مجموعی طور پر13 ارب50کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 20ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔