”سارک نیشنز اینٹی کرپشن فورم“ کے قیام کے لئے دو روزہ سیمینار 26 ستمبر سے شروع ہو گا، چیئرمین نیب

106

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ساﺅتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کو آپریشن (سارک) ممالک کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے اور کرپشن کیخلاف جنگ میں تعاون بڑھانے اور نیب ”سارک نیشنز اینٹی کرپشن فورم“ کے قیام کے لئے 26 ستمبر سے اسلام آ باد میں دو روزہ سیمینارکا انعقاد کررہا ہے۔ نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیمینار میں جنوبی ایشیاءمیں کرپشن کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس کے علاوہ کرپشن کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کے خیالات اور تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ سیمینار میں سارک کے ممبر ممالک کرپشن کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے اور کرپشن کے خلاف عوامی آگاہی کے لئے چلائی جانے والی مہمات اور تجربات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔