مزید13کشمیریوں کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ، سات افراد مسلسل 20 روز تک سوپور پولیس اسٹیشن میں نظربند رکھے جانے کے بعد سنٹرل جیل بارہمولہ منتقل

170

سرینگر ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید13کشمیریوں پر کالا قانون لاگو کر کے انہیں سنٹرل جیل بارہمولہ اور کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سات کشمیریوں کو مسلسل 20 روز تک سوپور پولیس اسٹیشن میں نظربند رکھے جانے کے بعد کالے قانون پی ایس اے کے تحت انہیںسنٹرل جیل بارہمولہ منتقل کیا گیاہے۔جن افراد پر کالا قانون لاگو کیاگیا ہے ان میں سوپورکے بشیراحمد چنگال اور لطیف احمد کلواور گنڈ براٹھ سوپور کے 4اور وارہ پورہ سوپور کا ایک شخص شامل ہیں۔ادھر طاہر احمد ڈار،داﺅد شفاعت میر ،عاشق حسین ڈار ،سمیر احمد ریشی ،عبید احمد ڈگہ اور بلال احمد ڈار کو بھی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کردیاگیاہے۔واضح رہے کہ انتظامیہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو عدالت میں پیش کئے بغیر دوسال تک نظربند رکھ سکتی ہے