سابق کھلاڑیوں کو اہم ذمہ داریاں دینا پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسن اقدام ہے، شاہد آفریدی

208

اسلام آباد۔ 10 جون (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق کھلاڑیوں کو اہم ذمہ داریاں دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یونس خان کو بیٹنگ کوچ اور مشتاق احمد کو اسپین باولنگ کوچ انگلینڈ کے دورے کےلئے مقرر کرنا پی سی بی کا اچھا فیصلہ ہے۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو ذمہ داریاں دے کر اہم کردار ادا کیا ہے جن میں مصباح الحق (ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر)، وقار یونس (بولنگ کوچ) یونس خان (بیٹنگ کوچ) ، مشتاق احمد (اسپن بولنگ کوچ، ثقلین مشتاق (پی سی بی ہیڈ آف پلیئر ڈویلپمنٹ) اور ندیم خان (ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان) جو پاکستان کرکٹ کےلئے اچھا ہے۔ یہ کرکٹرز کا ایک شو ہے اور یہ ان کے ذریعہ ہی چلایا جائے تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارے مخلص اوران کی انفرادی طور پر کرکٹ یا کوچنگ کے میدان میں بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ڈومین میں رہیں اور کام کریں کیونکہ اس طرح سے چیزیں آسان ہوجاتی ہیں۔ جب ایک ہی جگہ پر بہت سے بڑے نام ہوتے ہیں اگر ٹیم کو شکست ہو جاتی ہے تو سب کو ٹیم کو یونٹ کے ساتھ ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔یونس خان کی تقرری کے بارے میں بات کرتے ہوئے آفریدی جوبوم بوم کے نام سے مشہور ہیں، نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے یہ ایک بہت اچھا فیصلہ ہے۔ میں اس فیصلے پر ذاتی طور پر بہت خوش ہوں کیونکہ یونس خان ایک بہت ہی محنتی اور تجربہ کار فرد ہے۔ انہوں نے انگلینڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی بہت اہمیت ہے، یونس کو اگست اور ستمبر میں انگلینڈ کے آیند ہ دورے تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف یونس نے متاثر کن ریکارڈ اپنے نام کیا ہے،یونس صرف بات نہیں کرتا وہ کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیےجال میں لے جاتا ہے اور خود بیٹسمین پر کام کرتا ہے۔ ان جیسا کوچ وقت کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ مشتاق احمد کو ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کرنا بھی بہت اچھا فیصلہ ہے کیونکہ انہیں وہاں کا بہت تجربہ ملا ہے۔ 2008ءکے آخر میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے مشتاق کو 2014ءتک انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ وہ 2012ءمیں مختصر مدت کے لئے سرے کاو¿نٹی کرکٹ کلب کے باولنگ کوچ بھی رہے تھے۔انہوں نے کہا مشتاق نے انگلینڈ میں کاو¿نٹی کے بہت سیزن کھیلے ہیں اور ان کی وجہ سے اسپنرز کو کافی مدد ملے گی۔