آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی کساد بازاری 1930 سے بھی بد تر ہے،معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

60

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی کساد بازاری 1930 سے بھی بد تر ہے۔ ان مشکل ترین حالات میں اس سے بہتر بجٹ دیا جا سکتا تھا کیا؟جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ عمران خان کی دشمنی میں پاکستان دشمنی پر نہ اتریں عوام کو صحیح تصویر پیش کریں۔یہ نارمل حالات کا بجٹ نہیں کرونا بجٹ ہے۔