راولپنڈی ۔ 19 ستمبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے یورپی یونین کے افغانستان کےلئے خصوصی نمائندے فرنز میچل سکجوٹ نے ملاقات کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔یورپی یونین کے نمائندے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔