اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- 44 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1281 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 284859 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 7 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، …
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- 44 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1281 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 284859 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 7 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ 6035 مربع کلو میٹر (تقریباً 14.9 لاکھ ایکڑ) رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5300 سے زائد افراد اور 500 سے زیادہ گاڑیوں نے حصہ لیااتوار کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 189530 ایکڑ پر سروے اور ضلع میانوالی میں ٹڈی کی موجودگی پر 50 ایکڑ رقبے پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول اپریشن میں 2847 افراد (بشمول پاک فوج) اور 273 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 1.51 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 369917 ایکڑ پر ا?پریشن کیا جا چکا ہےسندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 142086 ایکڑ پر سروے اور 5 اضلاع (خیر پور، سکھر، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد اور جامشورو) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1977 ایکڑ میں ا?پریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول ا?پریشن میں382 افراد (بشمول پاک فوج) اور 31 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 9۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 96618 ایکڑ پر ا?پریشن کیا جا چکا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 192495 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور 9 اضلاع (ڈی ا?ئی خان، ٹانک، ساو¿تھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2471 ایکڑ پر ا?پریشن کیا گیا۔ سروے اور ا?پریشن میں 758 افراد (بشمول پاک فوج) اور 78 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.05 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 130225 ایکڑ پر ا?پریشن کیا جا چکا ہے۔ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 309870 ایکڑ پر سروے اور 29 اضلاع (خضدار، نوشکی، چاغی، گوادر، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،j موسیٰ خیل، نصیر ا?باد، پشین، سبی، سراب، صحبت پور، ڑوب اور زیارت)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 16062 ایکڑ پر ا?پریشن کیا گیا۔ اِس ا?پریشن میں 1318 افراد اور 126 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 2.6 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 894522 ایکڑ پر ا?پریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مو¿ثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔







