سٹریٹیجک پالیسی فریم ورک کے مختلف شعبوں کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں،عبد الرزاق دا ﺅد

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دا ود نے کہا کہ سٹریٹیجک پالیسی فریم ورک کے مختلف شعبوں کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں،ای کامرس پالیسی کا نفاز ہو چکا ہے،پہلی د فعہ "لک افریقہ "پالیسی بنائی گئی ہے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا برآمدات کو فروغ دینے کے لیے …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دا ود نے کہا کہ سٹریٹیجک پالیسی فریم ورک کے مختلف شعبوں کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں،ای کامرس پالیسی کا نفاز ہو چکا ہے،پہلی د فعہ "لک افریقہ "پالیسی بنائی گئی ہے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا برآمدات کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں سٹریٹیجک پالیسی فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں کی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے جن جن شعبوں میں استعداد موجود ہے ان کی نشاندھی کی گئی ہے انہوں نے کہا کے برآمدات میں مصنوعات کا پورشن کم ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا مختلف منڈیوں ملکی مصنوعات کی رسائی پر توجہ مرکوز کی گئی ہم لوگوں نے "لک افریقہ”پالیسی بنائی ہے جس کے تحت دونوں اطراف سےکاروباری افراد نے دورے کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ای کامرس پالیسی بن چکی ہے اور اس کے نفاز سے آئی شعبہ کو فائدہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کے باوجود آئی ٹی شعبہ کی برآمدات بڑھی ہیں انوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کار آ رہے ہیں۔