وزیراعلیٰ پنجاب کا اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

193
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات،کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات،کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

لاہور ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے صبیحہ خانم کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ صبیحہ خانم نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ صبیحہ خانم کے پرستار آج بھی انکی یادگار فلمیں فراموش نہیں کرسکے، ان کے انتقال سے ماضی کے سنہری فلمی دور کا ایک خوبصورت باب بند ہوگیا ہے، صبیحہ خانم کی فن کے شعبے کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔