ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 29 ہزار 546 ٹیسٹ، ملک بھر میں 51 ہزار 735 کرونا کے مریض صحتیاب

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں 51 ہزار 735 کرونا کے مریض صحتیاب ہوئے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کرونا کا مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔ملک بھر میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد 84 ہزار 863 ہے جبکہ 13 جون کو اس میں 6 ہزار 825 مریضوں کا اضافہ …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں 51 ہزار 735 کرونا کے مریض صحتیاب ہوئے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کرونا کا مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔ملک بھر میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد 84 ہزار 863 ہے جبکہ 13 جون کو اس میں 6 ہزار 825 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ابھی تک ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 ہے۔آزاد کشمیر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 604, بلوچستان میں 8 ہزار 28،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 95,اسلام آباد میں 7 ہزار 934, خیبرپختونخواہ میں 17 ہزار 450,پنجاب میں 52 ہزار 601,اور سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 51 ہزار 518 ہے۔ملک بھر میں کرونا کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 632 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 81 اموات ہوئیں۔اب تک کرونا کی وجہ سے ہونے والی اموات میں سندھ میں 816,پنجاب میں 969, خیبرپختونخواہ میں 661،اسلام آباد میں 75, بلوچستان میں 83, گلگت بلتستان میں 16, اور آزاد کشمیر میں 12 اموات ہوئیں۔ملک بھر میں 8 لاکھ 68 ہزار 565 کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔اس وقت 8 ہزار 437 کرونا کے مریض ملک بھر میں اس وبا کے لیے بنائے گئے 820 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔