اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر گہرا دکھ ہے، پاکستانی فلم کے ناقابل فراموش عہد کا ایک باب آج تمام ہوا۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے انہوں نے پاکستان اوربیرون ملک منفرد پہچان پائی، فلمی صنعت کے فروغ اورفن کی …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر گہرا دکھ ہے، پاکستانی فلم کے ناقابل فراموش عہد کا ایک باب آج تمام ہوا۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے انہوں نے پاکستان اوربیرون ملک منفرد پہچان پائی، فلمی صنعت کے فروغ اورفن کی آبیاری میں ان کا کردار نہایت اہم رہا، اللہ تعالیٰ ان کوجواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔







