اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اتنے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔ اپوزیشن کا کام صرف تنقید کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زرتاج گل نے کہا …
وفاقی حکومت نے اتنے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا، زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اتنے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔ اپوزیشن کا کام صرف تنقید کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زرتاج گل نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر عوام مزید کسی ٹیکس کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ ہائرایجوکیشن، صحت، احساس پروگرام سمیت دیگر پروگراموں کو بجٹ میں بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے اور خاص طور پر میری وزارت کے لئے 6ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو وزیراعظم عمران خان کے شاندار وژن کی عکاسی کرتا ہے اور انہوں نے اس مشکل حالات میں بھی موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکی وجہ سے جہاں دنیا بھر کی معیشتیں متاثر ہوئی ہیں وہاں پر ہماری اکانومی ٹیم نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور انہوں نے کہا کہا کہ ہماری اکانومی ٹیم نے ملک کا وہ قرضہ بھی واپس کیا ہے جو ہماری حکومت نے نہیں لیا تھا۔ اپوزیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کا کام صرف تنقید کرنا اور شور کرنا باقی رہ گیا ہے۔







