اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اتوار کو نٹ شیلز آن لائن کانفرنس کے اختتام پراپنے ریمارکس میں وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ اپنے کیریئرمیں انہوں نے 20 چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ کام کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ وہ اس ملک …
وزیراعظم عمران خان پاکستان کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اتوار کو نٹ شیلز آن لائن کانفرنس کے اختتام پراپنے ریمارکس میں وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ اپنے کیریئرمیں انہوں نے 20 چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ کام کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ وہ اس ملک اورقوم کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنے دوستوں یا خاندان کیا فراد کو پروموٹ نہیں کرنا چاہتے ۔ وہ اپنے بچوں کیلئے سیاسی کیرئیر بنانا نہیں چاہتے وہ صرف پاکستان کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں اوریہی بات انہیں بھی متحرک کرتی ہے۔ ماضی کی حکومت میں زیادہ گروتھ ریٹ کے سوال پرانہوں نے کہاکہ ماضی میں ڈالر کی مصنوعی قدر اورجی ڈی پی کیلئے پاکستان کے عوام کی ملکیتی ڈالروں کو جھونک دیا جاتا رہاہے جس کی قیمت پاکستان کے عوام نے اداکردی ہے اورکررہے ہیں۔







