بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے ، زلفی بخاری نے حالیہ بجٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احساس پروگرام میں سوشل سکیورٹی کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ، صحت اور کورونا وباء …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے ، زلفی بخاری نے حالیہ بجٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احساس پروگرام میں سوشل سکیورٹی کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ، صحت اور کورونا وباء کے حوالے سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے ، تعمیرات کے شعبہ کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ زلفی بخاری نے بجٹ کو بزنس فرینڈلی بجٹ قرار دیا ہے ۔