ہم بحیثیت قوم اس وقت ایک مشکل گھڑی سے گزر رہے ہیں، نوجوانوں نے مشکل وقت میں ہمیشہملک و قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ٹائیگر فورس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب

ملتان ۔ 14جون(اے پی پی)تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آیا، نوجوانوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان کی یونین کونسل 61ـ62 ،64ـ65'اور یونین کونسل 14ـ15ـ16ـ17 سے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ سب سے پہلے تو میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ …

ملتان ۔ 14جون(اے پی پی)تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آیا، نوجوانوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان کی یونین کونسل 61ـ62 ،64ـ65’اور یونین کونسل 14ـ15ـ16ـ17 سے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ سب سے پہلے تو میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے وزیراعظم عمران خان کی کال اور میری درخواست پر لبیک کہا میں آپ سب کو ٹائیگر فورس میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آج ہم بحیثیت قوم ایک مشکل گھڑی سے گزر رہے ہیںکرونا عالمی وبائی چیلنج نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ،ہماری کوشش ہے کہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ ساتھ، غربت، بیروزگاری اور بھوک سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔اس وجہ سے وزیر اعظم عمران خان نے، کرونا وبا ء کے باعث معاشی وسائل میں شدید کمی کے باوجود،حالیہ بجٹ میں کسی نئے ٹیکس کا اضافہ نہیں کیا تاکہ غریب طبقے پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔کرونا وبا رونما ہونے سے پہلے کے اعداد و شمار سب آپ کے سامنے ہیں معیشت کے تمام اشاریے مثبت سمت میں جا رہے تھے اور پھر باقی دنیا کے ساتھ ساتھ اس وبا نے ہمیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور معاشی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہو گئیں ، ہم، اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس وبا سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں اور آپ سب کی معاونت سے جلد اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ہم سب نے مل کر بحثیت قوم اس وبائی چیلنج سے نمٹنا ہے اور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسے شکست دینا ہے ۔آپ کو قدرت نے انسانیت کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے جو کسی اعزاز سے کم نہیں اور دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں کامیابی کا ضامن ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں نہ صرف آپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہوں گا بلکہ عوام الناس کی خدمت کیلئے آپ ہمیشہ، میدان عمل میں مجھے اپنے درمیان کھڑا پائیں گے۔