پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کے عطیات دینے کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کے عطیات دینے کا عالمی دن اتوار 14 جون 2020ء کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد خون کے عطیہ کی اہمیت اور عطیہ دینے والوں کی جانب سے انسانی جان بچانے کے کیلئے زندگی کے تحفہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر منایا جانے والا خون کے عطیہ کا …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کے عطیات دینے کا عالمی دن اتوار 14 جون 2020ء کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد خون کے عطیہ کی اہمیت اور عطیہ دینے والوں کی جانب سے انسانی جان بچانے کے کیلئے زندگی کے تحفہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر منایا جانے والا خون کے عطیہ کا عالمی آج بھی اس امر کو واضح کرتا ہے کہ دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں خون کے عطیات کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں بلا رنگ و نسل اور مذہب انسانیت سے پیار کرنے والے کروڑوں افراد خون کے عطیات فراہم کر رہے ہیں اور طبی عملہ محفوظ اور تندرست خون کے عطیات جمع کرنے اور ان کی منتقلی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر انتظام خصوصی تقریبات میں عطیہ خون کی اہمیت اور اس کی محفوظ ترسیل کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ رواں سال کووڈـ19 کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشرتی تبدیلیوں کی وجہ سے خون کے عطیات کا عالمی دن کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔