اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) اولین قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک سے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کی اہم ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہے، وسط ایشیائی ملک کرغزستان کے شہر بشکیک کے لئے پرواز 17 جون کو روانہ ہو گی۔پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے …
پی آئی اے مختلف ممالک سے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کی اہم ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہے،ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) اولین قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک سے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کی اہم ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہے، وسط ایشیائی ملک کرغزستان کے شہر بشکیک کے لئے پرواز 17 جون کو روانہ ہو گی۔پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر وزیرِ ہوابازی , بیشکک میں تعینات پاکستانی سفیر کی کاوشوں سے بشکیک میں پی آئی اے پروازوں کی بحالی ایک خوش آئند عمل ہے۔ بشکیک اور پاکستان کے مابین پروازوں کا سلسلہ پانچ سال سے منقطع تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے۔9251 کے ذریعے اسلام آباد سے بیکیک کے لئے بھی مسافر سفر کر سکیں گے۔ اسلام آباد سے بشکیک یا بشکیک سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ بشمول تمام ٹیکس 450 امریکی ڈالر ہو گا۔ جو مسافر بشکیک سے اسلام آباد سفر کرنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرلیں۔ ترجمان قومی ایئر لائن نے بتایا کہ پی آئی اے اس مشکل وقت میں تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنا قومی فریضہ توجہ اور محنت سے ادا کر رہی ہے۔







