ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ گلگت میں 50 اوربگروٹ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حافظ آبا د ،50 جیکب آباد47، موہنجوداڑو اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔