وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ایس اوپی ایز کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اگلے ماہ تک کورونا کیسز کی تعداد 1.2 ملین تک پہنچ سکتی ہے’ اسد عمر

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایس اوپی ایز کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اگلے ماہ تک کورونا کیسز کی تعداد 1.2 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کی …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایس اوپی ایز کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اگلے ماہ تک کورونا کیسز کی تعداد 1.2 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو جولائی کے آخر تک کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 ملین سے 1.2 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جون کے وسط تک کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور ماہرین کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی تو جون کے آخر تک 3 لاکھ جبکہ جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 1 ملین سے 1.2 ملین تک پہنچ جائے گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یقینناً یہ بات پریشان کن ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم انتظامی اقدمات کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے تاہم این سی او سی نے اب ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتی تاہم وباء کے پھیلاو کو روکنے کے لیے آینی اور اخلاقی زمہ داری ہے کہ وبائ کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے.اسد عمر نے کہا کہ نظام صحت کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اقدمات کیے گئے ہیں.این سی او سی نے کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت 40 سے 50 ہزار روازنہ سے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور جولائی کے وسط تک ایک لاکھ افراد کے روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ آکسیجن بیڈز کی دستیابی سے متعلق بات کرتے ہوئے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 2 ہزار مریض آکسیجن بیڈز پر موجود ہیں۔ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر اس ماہ کے آخر تک 1 ہزار جبکہ اگلے ماہ کے آخر تک 1 ہزار مزید آکسیجن بیڈز فراہم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کو 5,5 سو بیڈز، اسلام آباد کو 450خیبر پختونخوا کو 4 سو،بلوچستان کو 2 سو،آزاد جموں اینڈ کشمیر کو 60 جبکہ گلگت بلتستان کو 40 بیڈز فراہم کیے جائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ ماہرین کے مطابق ماسک کا استعمال کورونا وائرس پھیلاو روکنے کا موثر ذریعہ ہے کیونکہ یہ کورونا کے خطرے کو 50 فیصد کم کردیتا ہے.انہوں نے کہا کہ سماجی دوری دوسری اہم بات ہے جسے لوگوں کو فالو کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوم کو اس بیماری سے بچانے چاہتی ہے اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں مارکیٹس اور دکانوں کو بھی لاک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کے کچھ علاقوں کو سیل کیا ہے اور اس طرح کے اقدامات لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت عام آدمی کی معاشی مشکلات سے واقف ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غریب افراد کی مدد کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں دیگر ممالک میں صورتحال خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا نے شارٹ نوٹس پر لاک ڈاون کیا جس کی وجہ سے لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور وباء بھی پھیل رہی ہے۔