ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 229 تک پہنچ گئی’ این سی او سی

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی)ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 229 تک پہنچ گئی۔ اتوار کے روز این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6 ہزار 825 نئے کسیز سامنے آئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز سے 81 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد کل تعداد 2632 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی)ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 229 تک پہنچ گئی۔ اتوار کے روز این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6 ہزار 825 نئے کسیز سامنے آئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز سے 81 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد کل تعداد 2632 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونیولوں کی تعداد 51 ہزار 735 ہوگئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 29 ہزار 546 ٹسیٹ کیے گئے اور اب تک 8 لاکھ 68 ہزار 565 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اب تک سندھ سے 51 ہزار،518پنجاب سے 52 ہزار ،601.خیبر پختونخوا سے 17 ہزار، 450اسلام آباد سے 7 ہزار 934، گلگت بلتستان سے 1095 اور آزاد جموں وکشمیر سے 604 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک سندھ سے 816، پنجاب سے969.، خیبر پختونخوا سے 661، اسلام آباد سے 75، گلگت بلتستان سے 16.، بلوچستان سے 83 اور آزاد جموں کشمیر میں 12 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک سندھ سے 24 ہزار387، پنجاب سے 17 ہزار 650، خیبر پختونخوا سے 4291، اسلام آباد سے 1671، گلگت بلتستان سے 691، بلوچستان سے 2795 اور آزاد جموں کشمیر سے 250 مریض صحت یاب ہوچکے ییں۔