اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈائون ملکی معیشت کا پہیہ چلا رہا ہے موجودہ حکومت کووڈ۔19سے پیدا شدہ صورتحا ل سے موئثر طور نمٹ رہی ہے ،تمام ہسپتالوں میںعلاج معالجی کی صلاحیت میں اضافہ کیا جارہا ہے جنہیں ضروری طبی سامان فراہم کردیا گیاہے، اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے …
سمارٹ لاک ڈائون ملکی معیشت کا پہیہ چلا رہا ہے، موجودہ حکومت کووڈ۔19سے پیدا شدہ صورتحا ل سے موئثر طور نمٹ رہی ہے ،تمام ہسپتالوں میںعلاج معالجہ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جارہا ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈائون ملکی معیشت کا پہیہ چلا رہا ہے موجودہ حکومت کووڈ۔19سے پیدا شدہ صورتحا ل سے موئثر طور نمٹ رہی ہے ،تمام ہسپتالوں میںعلاج معالجی کی صلاحیت میں اضافہ کیا جارہا ہے جنہیں ضروری طبی سامان فراہم کردیا گیاہے، اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہریوں کو ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پرپوری طرح عمل کرنا ہوگا، دوسری صورت میں حکومت اور عوام کے لئے مسائل پیدا ہو جائیں گے ۔. ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت نے ملک میں 15دن تک لاک ڈائون نافذ کرنے اور 15 دن تک اس میں نرمی کرنے کی صحت کی عالمی تنظیم کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا ۔.ایک سوال کے جواب میںمعاون خصوصی نے کہا کہ حکومت صوبوں میں ایک ہزار وینٹیلیشن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔.انہوںنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور مہلک وائرس پر کنٹرول کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں ۔







