سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے بغیر کسی تکلیف کے ایئر ٹکٹس پی آئی اے کے رجسٹرڈ ایجنٹس سے خرید سکتے ہیں،سید ذوالفقار بخاری

106

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے بغیر کسی تکلیف کے ایئر ٹکٹس پی آئی اے کے رجسٹرڈ ایجنٹس سے خرید سکتے ہیں ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان آنیوالی پروازوں کی ٹکٹس پی آئی اے فکس ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنارہی ہے ، اس حوالے سے کسی کی طرف سے شہریوں کے استحصال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جو زائد ٹکٹس چارج کررہے ہوں ان کی رپورٹ [email protected]۔[email protected]۔[email protected]۔UAN: 111-786-786پر کی جاسکتی ہے جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔