وزیراعظم محمد نواز شریف کی دنیا بھر سے آئے اہم رہنماﺅں سے ملاقاتیں

127

اقوام متحدہ ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دنیا بھر سے آئے اہم رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات اور آزادی کے لئے ان کی جدوجہد سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی صحافیوں کو اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری‘ برطانوی وزیراعظم تھریسامے‘ سعودی ولی عہد اور نائب وزیراعظم محمد بن نائف بن عبدالعزیز السعود اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس کے انعقاد کے موقع پر ملاقاتیں کیں