سندھ میں غربت اورکورونا کے باعث بیروزگار ہونے والوں کی تعداد دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔ وزیراعظم ریلیف فنڈ کو موصول ہونے والی درخواستوں کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی درخواستوں میں سے 32 فیصد سندھ سے آئی ہیں جبکہ سندھ کی آبادی کا تناسب ملک کی مجموعی آبادی کا 22 فیصد ہے وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

84

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں غربت اورکورونا کے باعث بیروزگار ہونے والوں کی تعداد دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔ وزیراعظم ریلیف فنڈ کو موصول ہونے والی درخواستوں کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی درخواستوں میں سے 32 فیصد سندھ سے آئی ہیں جبکہ سندھ کی آبادی کا تناسب ملک کی مجموعی آبادی کا 22 فیصد ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں اپنے دورہ لاڑکانہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لاڑکانہ میں پی ایم ریلیف فنڈ کی تقسیم کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بیروزگار ہونے والوں کی بڑی تعداد چھابڑی والوں کی ہے جنہیں پولیس نے کام سے روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گورنر سندھ سے کہا ہے کہ وہ یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ اٹھائیں کیونکہ یہ غریب لوگ سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی نہیں کرتے جبکہ ان کے خاندانوں کی زندگی کا انحصار ان کی یومیہ آمدنی پر ہے۔